اوریہ،17؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے ضلع اوریہ کے سہائل علاقے میں بیوی کے مائیکے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ پہاڑ پور گاؤں باشندہ سرنام سنگھ عرف سنی دہلی میں رہ کر سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا۔ وہ کئی دنوں سے کافی پریشان تھا۔ وہ کچھ دن پہلے ہی گھر سے واپس آیا تھا۔ اس نے آج علی الصبح گھر میں چھت کے کنڈھی کے سہارے پھانسی کا پھندا ڈالر کر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی چھ سال قبل شادی ہوئی تھی کچھ ماہ پہلے اس کا اپنی بیوی سے کسی بات پر تنازع ہوگیا تھا۔ جس کے بعد وہ اپنے مائیکے چلی گئی تھی۔ نوجوان کئی بار بیوی کو لینے کے لئے مائیکے گیا لیکن وہ نہیں آئی۔ جس سے وہ کافی دلبرداشتہ تھا اور آج صبح تقریبا 4 بجے خودکشی کرلی۔